پاکستان

کوئٹہ میں زائرین کی بس کے قریب بم دھماکا، 2 زائرین شہید 22 سے زائد زخمی ،مزید شہادتوں کا خدشہ

quetta blastشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق  ایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کے قریب ہونے والا دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور سنائی دی اور بس میں آگ لگ گئیش تاہم فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری رہا، دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیموں نے لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق بس میں 40 سے 45 افراد سوار تھے جنہیں خصوصی سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی جبکہ جائے وقوعہ پر اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عبد الرحیم کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جبکہ دھماکے میں 80 سے 100 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
مجسلس وحدت مسلمین  کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ۔شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ساجد علی نقوی ،جعفریہ الائینس کے رہنما علامہ عباس کمیلی نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مجلس وحد المسلمین نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button