پاکستان

پیپلز پارٹی طالبان مخالف تقریر سے شیعہ سنی ووٹ بٹورنا چاہتی ہے، اطہر عمران

ather5امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علماء کے قتل کی سازشیں دراصل علم دشمنی ہے، ابوجہل کے پیروکار تعلیم و معلم کے دشمن ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بزور طاقت خود ساختہ اسلام کے نفاذ کی کوششیں اسلام حقیقی سے دنیا کو متنفر کرنے کی سازشوں کی ایک کڑی ہیں، حالیہ ہونے والے واقعات میں علامہ دلدار حسین جلبانی کی شہادت ہو یا علامہ ناصر عباس آف ملتان کی شہادت، سب علم دشمنی کا ثبوت ہے، یہ درندے جو پاکستانی عوام کے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے ہیں، ابوجہل کے معنوی فرزندان ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین پر قاتلانہ حملہ کر کے جاہل اس خواب کی تعبیر کی کوشش میں تھے کہ علم کی شمع کو بجھا دیں۔

اطہر عمران نے کہا کہ علامہ مرزا یوسف حسین کے محافظین کی مظلومانہ شہادت پر دکھی دل سے ان کے خانوادگان کے حضور تعزیت عرض کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہونے کے باوجود اس کے لیڈران کی تقاریر اور عملی کاموں میں واضح فرق نظر آ رہا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف شیعہ سنی ووٹ جمع کرنے کیلئے طالبان مخالف تقاریر کر رہی ہے جبکہ اصل اقدامات اور طالبان دوستی میں تحریک انصاف سے بھی آگے نکل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی یا سندھ بھر میں علماء کو بروقت سکیورٹی فراہم نہ کی گئی اور دہشت گرد طالبانی عناصر کے خلاف آپریشن نہ کیا گیا تو کسی بھی معاملے میں ہم سندھ حکومت کو ملوث سمجھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button