پاکستان

پاکستان کی کالعدم دیوبندی تنظیموں نے خود کش حملوں کے خلاف سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ مسترد کردیا

sm1پاکستان میں دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی کالعدم دہشت گرد جماعتوں سپاہ صحابہ پاکستان (جعلی اہلسنت والجماعت) اور طالبان (تحریک طالبان پاکستان) نے خودکش یا فدائی حملوں کے خلاف سعودی مفتی اعظم کے فتویٰ کو مسترد کر دیا ہے – یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے مفتی اعظم نے خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملے کرنے والے خود کو جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے اپنے فتویٰ میں مزید کہا کہ خودکش یا فدائی حملہ کرنا اسلام میں جرم ہے اور وہ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوتاہے۔ ایسا غیر اسلامی عمل کرنے والے جہنمی ہیں۔ خودکش حملہ کرنے والے مسلمان اور انسانیت کے دشمن ہیں جو مسلم نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں۔ مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام فرد واحد کی خودکشی کو بھی حرام قرار دیتاہے۔ مفتی اعظم اس سے قبل دیگر مواقع پر بھی ایسا ہی فتویٰ دے چکے ہیں۔ انہوں نے شام میں جہاد کے لئے جانے کی بھی ممانعت کی ہے – انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کوجہنم میں جانے کی جلدی ہوتی ہے – یاد رہے کہ مفتی اعظم سے اس فتوے کی درخوست سعودی حکومت کے علاوہ پاکستان ، افغانستان، لیبیا اور عراق کی حکومتوں نے بھی کی تھی – بالخصوص پاکستان اور افغانستان میں سپاہ صحابہ اور طالبان کے شدت پسند دیوبندی گروہ خود کش یا فدائی حملوں میں ملوث ہیں سعودی مفتی کے فتوے کا جہاں پاکستان میں سنی بریلوی، سلفی اہلحدیث اور اہل تشیع نے خیر مقدم کیا ہے وہیں پر دیوبندی مسلک سے تعلق رکھنے والی تشدد پسند کالعدم جماعتوں سپاہ صحابہ اور طالبان کے کارکنان کی جانب سے اس فتوے کی مذمت کی گئی ہے – سوشل میڈیا پر متعدد دیوبندی جہادی اورفرقہ وارانہ ویب سائٹس نے سعودی مفتی کے فتوے کو مسترد کیا اور سعودی مفتی اور سعودی حکومت کو امریکہ اور مسیحیوں کا آلہ کار قرار دیا – یاد رہے کہ سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز کا تعلق غیر مقلد یا سلفی وہابی گروہ سے تعلق ہے جبکہ دیوبندی امام ابو حنیفہ کی تقلید کرتے ہیں – پاکستان میں دیوبندیوں کی اکثریت سپاہ صحابہ اور طالبان کی تشدد پسند سر گرمیوں کی مذمت کرتی ہے لیکن دیوبندی علما کی اکثریت نے ان دہشت گرد تنظیموں پر مکمل خاموشی سادھ رکھی ہے دیوبندیوں کی حامی ویب سائٹس سعودی مفتی کے فتوے کو سعودی سلفی یا وہابی عقائد کی بنیاد پر بھی مسترد کر رہی ہیں کیونکہ دیوبندیوں کا تعلق حنفی مسلمانوں کے دیوبندی مسلک سے ہے اور پاکستان کے کسی بھی جید دیوبندی عالم نے آج تک نام لے کر سپاہ صحابہ اور طالبان کے خود کش حملوں کی مذمت نہیں کی، نہ ہی طالبان یا لشکر جھنگوی کے خود کش حملوں کے بارے میں کوئی واضح ، غیر مشروط، غیر مبہم فتویٰ جاری کیا کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی نے اپنے ایک بیان میں سعودی مفتی کے فتوے کا مذاق اڑایا اور کہا کہ جس طرح دیوبندی مجاہدوں کے خود کش حملوں پر پاکستانی حکومت سعودی عرب سے فتوے طلب کرتی ہے اسی طرح کے فتوے شیعہ کے عاشورہ اور سنی بریلویوں کے میلاد کے جلوس کے بارے میں بھی لئے جائیں – سپاہ صحابہ کے انٹرنیٹ ونگ نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی مسلح افواج طالبان اور سپاہ صحابہ کے خلاف ملٹری آپریشن کا فیصلہ کریں تو اس جہاد میں لبرلز کو اپنے ساتھ لے کر جائیں اور سعودی مفتی کا فتویٰ ضرور تقسیم کریں

متعلقہ مضامین

Back to top button