پاکستان

کراچی میں کالعدم تنظیم کے انتہائی خطرناک گروہ کا سراغ ، روزنامہ امت کا صحافی سیف الله خالد ملوث

sefullaکراچی – قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں فرقہ وارانہ قتل میں ملوث کالعدم دیوبندی تنظیم سپاہ صحابہ (نقلی اہلسنت والجماعت) کے انتہائی خطرناک گروہ کا سراغ لگا لیا ہے جس نے ماضی قریب میں درجنوں شیعہ، سنی بریلوی، معتدل دیوبندی اور احمدی افراد قتل کے ہیں
خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق گروہ کے منصوبہ ساز ارکان میں جماعت اسلامی کے روزنامہ امت کے صحافی سیف الله خالد شامل ہیں جبکہ آپریشن کی نگرانی سہراب گوٹھ کے رہائشی عمر معاویہ کرتے ہیں – حال میں ہنگو میں ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے عبدالرحمان شجاعت کا تعلق بھی اسی گروہ سے بتایا جاتا ہے
خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق گروہ نے پروفیسر سبط جعفر، ڈھاکہ کوچنگ سنٹر کے مالک اظفر زیدی اورایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے وقاص قریشی سمیت تیس سے زائد سنی، شیعہ اور احمدی افراد کو قتل کیا – سنی تحریک کے مولانا عباس قادری کے قتل میں بھی یہی گروہ شامل ہے – کراچی یونیورسٹی میں ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پانچ کارکن زخمی ہوگئے تھے وہ حملہ بھی اسی گروہ نے کیا تھا
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں قذافی چوک کے قریب سی آئی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم سپاہ صحابہ کے اسی گروپ سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں طلحہ بدرعرف وکی، عاصم کیپری، کاظم عرف پولیس والا، عبیدالرحمان، شہاب عرف چھوٹا اور فرحان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس، 12 دستی بم اور 9 پستولیں برآمد کی تھیں
اسی گروہ نے پنجاب میں بھی متعدد شیعہ اور سنی بریلوی افراد پر حملے کیے ہیں جن میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والی متعددکاروائیاں شامل ہیں
روزنامہ امت کے سیف الله خالد کے کالعدم سپاہ صحابہ، طالبان اور جماعت اسلامی سے گہرے روابط ہیں اور ان کو ایجنسی میں موجود طالبان پرست گروہ کی حمایت بھی حاصل ہے جو پولیس کو سیف الله خالد کی گرفتاری سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے
یاد رہے کہ سیف الله خالد نے بلوچ تنظیموں، احمدیوں، مہاجروں اور شیعوں کے خلاف متعدد کالم بھی لکھے ہیں جن کو باقاعد ہ طور پر سپاہ صحابہ اور طالبان کے حلقوں میں پڑھا اور نشر کیا جاتا ہے – پولیس کو اپنے بیان میں سیف الله خالد نے دہشت گرد تنظیم سے روابط کی نفی کی لیکن اس بات سے انکار نہیں کر سکے کہ ان کے گھر اور مقامی دیوبندی مسجد میں ان کی کالعدم تنظیم کے کچھ لوگوں سے ملاقات رہی ہے
سیف الله خالد ذاتی طور پر سلفی وہابی یا اہلحدیث نظریات کے حامل ہیں لیکن تکفیری دیوبندی جماعتوں سپاہ صحابہ اور طالبان سے ان کے خصوصی مراسم ہیں – سیف الله خالد نے گزشتہ سال سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں ان کی سپاہ صحابہ اور طالبان کے مالی اور نظریاتی معاون مولانا محمد مکی حجازی سے خصوصی ملاقات ہوئی – یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل کالعدم دیو بندی تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی نے بھی دورہ سعودی عرب میں انہی مولانا سے خصوصی مالی امداد وصول کی تھی
سیف الله خالد کے جنرل حمید گل کے توسط سے ایجنسیوں میں طالبان پرست دیوبندی اور وہابی عناصر سے تعلقات بھی ہیں جن کی معلومات سیف الله خالد طالبان اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کو فراہم کرتے ہیں – سیف الله خالد اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے ماہانہ مالی امداد بھی وصول کرتے ہیں جس کی معلومات خفیہ اداروں کے پاس موجود ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button