پاکستان

بلدیاتی انتخابات میں عوام ماضی کیطرح بیداری کا ثبوت دیگی، سید محمد رضا

agha razaایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید محمد رضا کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ نمبر 9 اور حلقہ 12 کے عمائدین سے ملاقات میں علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم پی اے سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک ملک گیر سیاسی جماعت ہے، جس نے انتہائی کم مدت میں ناصرف اہل تشیع بلکہ اہل سُنت اور دیگر مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم کی۔ جو موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے۔ قوم کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ کر انجام دیتے ہیں۔ بلند و بالا دعووں کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے گذشتہ انتخابات میں اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو کامیاب کیا اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی یہ اعتماد برقرار رہے گا اور تمام حلقوں میں ہمارے نامزد اُمیدواران نمایاں کامیابی حاصل کرینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور تمام تنگ نظریوں سے ہٹ کر ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں آئینگے۔ اجلاس میں مذکورہ حلقوں کے عمائدین نے اپنے اپنے حلقے کے مسائل کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا اور اپنی ترجیہات پیش کئے۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں حلقوں کے عمائدین نے جن میں حلقہ نمبر 12 سے شوکت علی، ماسڑ لطیف، محمد ابراہیم، سید عابد آغا، سید عباس آغا، علی آغا، واجد علی، حاجی محمد، غلام سخی، غضنفر علی، مظفر علی، ماسڑ اصغر اور حلقہ نمبر 9 سے سخاوت علی، غلام رضا، منظور حُسین، اشفاق حُسین، ذوالفقار علی اور دیگر اہلیان حلقہ نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button