پاکستان

کوہاٹ، کالعدم سپاہ صحابہ کے جلوس کی امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش، فائرنگ سے 1 محافظ شہید

kohatسانحہ راولپنڈی کی آڑ میں کالعدم فرقہ پرست گروہ سپاہ صحابہ نے اپنی شرانگیز کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، آج کوہاٹ میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگویدہشتگردوں نے امام بارگاہ کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، جو سیکورٹی پر مامور محافظوں نے ناکام بنادی، جس پر شرپسندوں نے فائرنگ کرکے 1 محافظ کو شہید کردیا، مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب کالعدم سپاہ صحابہ کی بعض مساجد سے اعلانات کئے گئے کہ ’’کل کوہاٹ میں شیعوں کیخلاف بھرپور جہاد کیا جائے گا، تمام لوگ تیاری کرلیں‘‘۔ جس کے بعد آج صبح کالعدم جماعت کی جانب سے جلوس نکالا گیا، جس میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی اور شیعہ مخالف نعرہ بازی کی گئی۔ جلوس نے کوہاٹ سٹی میں واقع امام بارگاہ سید حبیب کا رخ کیا اور اسے نذر آتش کرنے کی کوشش کی، جس کو موقع پر موجود محافظوں نے ناکام بنادیا، تاہم جلوس کے مسلح شرپسندوں نے امام بارگاہ پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں 1 محافظ شہید ہوگئے۔ اس تمام تر صورتحال میں پولیس اور دیگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔ جبکہ تیراہ بازار میں بھی کالعدم جماعت کے شرپسندوں نے گھیراو جلاو کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو نذر آتش کردیا۔ واضح رہے کہ اس بازار میں تمام دکانیں اہل تشیع کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button