ملتان میں ملت جعفریہ کا بڑا احتجاجی جلسہ: رہبر انقلاب کی شہادت اور ایران پر حملوں کی شدید مذمت، امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے
شیعیت نیوز : ملت جعفریہ پاکستان ملتان کے زیراہتمام غاصب ریاست اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر کیے گئے ناجائز حملوں، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہایؒ کی شہادت اور پاکستان میں احتجاج کرنے والے شرکاء کی شہادتوں و گرفتاریوں کے خلاف ناردرن بائی پاس چوک ملتان میں اجتماعی نماز جمعہ اور احتجاجی جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔
جلسے میں بڑی تعداد میں ملت جعفریہ کے کارکنان، علماء، طلبہ اور عوام شریک ہوئے۔ نماز جمعہ کے بعد خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رہبر انقلاب کی شہادت پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے اور یہ صہیونی اور امریکی سازشوں کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی اہل سنت بلوچوں کا جہاد کا اعلان: امریکہ اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھائے، ولایت فقیہ کے وفادار رہیں گے
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان حکومت فوری طور پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف سخت سفارتی اور سیاسی موقف اپنائے، ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرے اور ملک میں احتجاج کرنے والے شیعہ کارکنان کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لیے جائیں۔
جلسے میں نعرے بازی کی گئی اور فلسطین، لبنان، یمن اور ایران کی مزاحمت کے حق میں آواز بلند کی گئی۔ شرکاء نے عزم کا اظہار کیا کہ رہبر معظم کی شہادت کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور ولایت فقیہ کے نظام کے دفاع میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔







