آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ کی 20 سال پرانی پیشگوئی: رہبر انقلاب اپنے خون میں نہائیں گے، جسم ٹکڑے ٹکڑے، صہیونی بم سے شہادت
شیعیت نیوز : تقریباً بیس سال قبل آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ نے اپنے ایک خاص شاگرد سے رہبرِ انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت کے بارے میں ایک عجیب و غریب پیشگوئی فرمائی تھی۔
انہوں نے فرمایا: “وہ عاشقِ شہادت ہیں۔ بالآخر ایک دن وہ اپنے ہی خون میں نہا جائیں گے، ان کی شہادت سے دنیا غمزدہ ہو جائے گی۔ ان کا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگا اور یہ صہیونیوں کے بم سے ہوگا۔”
یہ بھی پڑھیں : ایران کا الخرج ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملہ: سعودی عرب میں THAAD AN/TPY-2 ریڈار تباہ
یہ سن کر شاگرد حیران رہ گیا اور عرض کیا: “آغا! آپ کیسی پیشگوئی فرما رہے ہیں؟ صہیونی یہاں تک کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ یہ کیسے ممکن ہے؟”
اس پر آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ نے فرمایا: “جو میں کہہ رہا ہوں اسے لکھ کر محفوظ کر لو، لیکن اس بات کو اس وقت تک ظاہر نہ کرنا جب تک وہ وقت نہ آ جائے۔”
یہ واقعہ آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ کے اسی خاص شاگرد نے رہبرِ معظم کی شہادت کے بعد ایران میں منعقدہ ایک مجلس میں بیان کیا، جس نے حاضرین کو سخت متاثر کر دیا۔







