ایرانی اہل سنت بلوچوں کا جہاد کا اعلان: امریکہ اسرائیل کے خلاف ہتھیار اٹھائے، ولایت فقیہ کے وفادار رہیں گے
شیعیت نیوز : ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ اہل سنت بلوچ تنظیموں نے متحد ہو کر ہتھیار اٹھا لیے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام ولایت فقیہ کے وفادار رہتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچ برادری کو طویل عرصے سے ایرانی حکومت سے کچھ شکایات اور مسائل کا سامنا تھا، مگر موجودہ حساس حالات میں انہوں نے امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کی جانے والی غداری کی پیشکشوں اور لالچ کو سختی سے ٹھکرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ حسن زادہ آملیؒ کی 20 سال پرانی پیشگوئی: رہبر انقلاب اپنے خون میں نہائیں گے، جسم ٹکڑے ٹکڑے، صہیونی بم سے شہادت
اہل سنت بلوچ تنظیموں نے واضح کیا کہ ان کا اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے جو پورے خطے اور امت مسلمہ کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ولایت فقیہ کا نظام اسلامی امت کی حفاظت اور دشمنوں کے مقابلے کا مضبوط قلعہ ہے اور اس کے دفاع میں جان و مال کی قربانی دینا ان کا فرض ہے۔
یہ اعلان ایرانی اہل سنت اور شیعہ برادریوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ایک نئی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے دشمنوں کے تقسیم کرنے والے منصوبوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔







