پاکستان

یزیدی دہشت گردوں کی طرف سے سبیل امام حسین علیہ السلام بند کرنے کی دھمکیاں، انتظامیہ ملوث

sabilتفصیلات کے مطابق 1994 سے سینڈوز روڈ جامشورو میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مرکزی دفتر المھدی اسلامک ایجوکیشنل و کلچرل سینٹر قائم کیا تھا۔جہاں پر دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کے حوالےسے غریب اور مستحق بچوں کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ ماہ محرم الحرام میں عزاداری سید الشھداء کے سلسلے میں سبیل امام حسینؑ اور خمسہ مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تمام پروگرام اسلامی رواداری اور اتحاد بین المسملین پر مبنی ہوتے ہیں۔ گذشتہ برس سے گورنمنٹ کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیم سپاہ صحابہ نے اپنا دفتر کھولا ہے۔ جن کی مشکوک اور نفرت انگیز سرگرمیاں شروع ہیں جو کہ فرقہ وارایت کا سبب بن رہی ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں سبیل امام حسینؑ لگائی گئی ہے جسکو بند کروانے کے لیئے سپاہ یزید نے پولیس کا سہارا لیا اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ المھدی سنٹر پہنچ کر سبیل بند کرنے پر زور دیا اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنایئزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر سید عرفان علی نقوی اور المھدی سینٹر کے سیکریٹری برادر ماجد حسین اور اختیار علی انقلابی نے بات چیت کی ۔جس پر ڈی پی او وصی حیدر ،ڈی ایس پی راشد علی اور ایس ایچ او شھباز چانڈیو نے یہ کہا کہ آپ لوگ سبیل لگائیں لیکن نماز کے ٹائم نوحہ بند کیئے جائیں ۔ لیکن ۲ محرم الحرام کو دوبارہ ایس ایچ او شھباز چانڈیو نے المھدی سینٹر کی انتظامیہ کو پیغام بھیجا کہ پولیس اسٹیشن آجائیں جب المھدی سینٹر کی انتظامیہ وہاں پہنچی تو پولیس اپنے موقف سے ہٹ گئی اور سبیل ہٹانے کا کہا جس پر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے شدید رد عمل دیکھاتے ہوئے کہا کہ ہم سبیل نہیں ہٹائینگے اسی دن ایس ایچ او شھباز چانڈیو کا تبادلہ کرا کر اسکی جگہ نثار شاہ کو مقرر کیا گیا نثار شاہ سپاہ یزید کی طرف داری لیتے ہوئے سبیل زبردستی بند کروا رہا ہے،آج خود آکر نوحے بند کروائے اور وہاں پر موجود المھدی کی انتظامیہ کو دھمکیا ں اور حراساں کرنے لگا۔ المھدی کی انتظامیہ نے ۲ بار متعلقہ پولیس اسٹیشن کو درخواست دی اور کہا گیا کہ محرم الحرام کے ۱۰ دنوں کے لیئے ۲ سیکیورٹی گارڈ دیئے جائیں کیونکہ سپاہ یزید کسی بھی وقت المھدی سینٹر اور وہان موجود مومنین کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یکم محرم الحرام کے موقع پر سب سے زیادہ صوبہ سندھ میں کالعدم جماعت لشکر جھنگوی و سپاہ صحابہ نے حالات کو خراب کیا جس میں ریلی سے فائرنگ کر کے مومنین کے 12 افراد کو زخمی بھی کیا۔اس کا مقصد محرم الحرام کے پروگرامات کو غیر امن کرنا ہے اور وہ اپنے آباؤ اجداد کی پیروی کرتے ہوئے مومنین پر سختیاں ڈھانا چاہتے ہیں۔
لیکن یاد رہے کہ جب ان کے آباؤ اجداد مشن حسینیؑ کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے جو روضہ امام حسینؑ کو شہید کرنے اور وہاں پر موجود زائرین پر ہرقسم کا ظلم ڈھاتے تھے۔ تو ان کی ناجائز اولاد لشکر یزید اس مشن میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button