مستونگ : زائرین کی بس کے قریب دھماکا 2 سیکیورٹی اہل کار جاں بحق

26 اکتوبر, 2013 10:20

mastung1مستونگ…بلوچستان کے ضلع مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکہ سے سیکیورٹی پر مامور دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر محراب شاہ کے مطابق مستونگ میں درینگڑھ کے مقام پر زائرین کی تفتان جانے والی بس کے گزرنے سے قبل فرنٹیئرکور کے اہلکار مشکوک گاڑی کو چیک کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار صوبیدار فرحت اور لائنس نائیک فرمان جا ں بحق ہوگئے جیسے ہی دھماکہ ہوا اس کے کچھ دیر بعد زائرین کی بس پہنچ گئی معجزا نہ طور پر بس میں موجود تمام زائرین محفوظ رہے واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ہر قسم کی آمد ورفت بند کر دی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

4:02 شام اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔