پاکستان

فیسوں میں اضافہ حکومت کے تعلیمی موقف کا منہ چڑاتا ہے۔اطہرعمران طاہر

athar imran( شیعت نیوز )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہرعمران طاہر نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم عام کا نعرہ لگا کر اسے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ایک طرف تعلیم کو پھیلانے اور لازمی کرنے کی بات کررہے ہیں تو دوسری طرف کالج، یونیورسٹیوں کی فیس میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دورے کے موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب جبکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے تو ہر کالج اور یونیورسٹی نے اپنی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے جس سے غریب کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ مہنگی تعلیم صرف امیروں کیلئے رہ گئی ہے۔ غریب اعلی تعلیم کا سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک میں یکساں اور معیاری نظام تعلیم رائج کرے تاکہ تعلیم سب کیلئے کا نعرہ حقیقی منشور بن سکے۔ انہوں نے کالج کی حالیہ فیسوں میں اضافے کی پر زور مذمت کی اورحکومت کو اس پرنظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت مفت تعلیم کا واویلا کرتی ہے لیکن حقیقتا کالج، یونیورسٹی اور بورڈ کی آسمان کو چھوتی فیسوں نے نہ صرف تعلیم کو مہنگا بلکہ مشکل بھی کردیا ہے۔ فیسوں میں اضافہ حکومت کے تعلیمی موقف کا منہ چڑاتا ہے۔ ایک فلاحی ریاست کیلئے ضروری ہے کہ اس کے تمام باسی تعلیم یافتہ ہوں حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی عیاشیوں کو ترک کرکے تعلیم پر توجہ دینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button