پاکستان

اگر رانا ثناء اللہ کو لگام نہ دی گئی تو ملت جعفریہ کے احتجاج کو نواز لیگ ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ مختار امامی

mukhtar imami protestمجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے خطاب ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی، ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے کیا۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ بھکر کا واقعہ پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، رانا ثناء اللہ سانحہ بھکر میں براہ راست ملوث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب حکومت بھکر کی عوام پر اتنا ظلم کرے کہ جس کا عوام کو حساب بھی دے سکے، یہ کہاں کا قانون ہے کہ ہمارے افراد کو شہید بھی کیا جائےا ور پھر ہمیں ہی گرفتار بھی کیا جائے، رانا ثناء اللہ کی ایماء پر پولیس کی جانب سے شیعہ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے حکومت کی دہشتگردوں کی سرپرستی کا ثبوت ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اس ملک کی سیکورٹی کے نام پر چلنے والے ادارے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں، سیکورٹی اداروں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ تم اپنی حیثیت کوعوام کے سامنے واضح کرو کہ تم وطن عزیز کے خادم ہو یا دہشتگردوں کے۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کی سرپرستی بند نہ کی اور رانا ثناء اللہ کو لگام نہ دی تو ملت جعفریہ کے احتجاج کو نواز لیگ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button