پاکستان

علامہ حسن ظفر نقوی اور علامہ عباس کمیلی سمیت دیگر علماء کی جانوں کو شدید خطرہ

kumailiوفاقی حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کے اہل تشیع علماء اور مذہبی رہنماؤں کی جانوں کو کالعدم تحریک طالبان سے شدید خطرہ ہے جس کے پیش نظر ان علماء اور مذہبی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے کرائسز منیجمنٹ سیل کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اہل تشیع مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اور مذہبی رہنما جن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ حسین مسعودی، علامہ عون محمد نقوی، سید عباس زیدی اور حال ہی میں دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والے علامہ باقر زیدی شامل ہیں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے لہذا ان علماء اور رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button