پاکستان

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سرد خانے کی نظر کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے، مرزا یوسف حسین

mirzayousfپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ سرد خانے کی نظر کر دیا گیا ہے، یہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے اور نواز شریف کے خلاف عوامی ردعمل ضرور آئے گا۔ نواز شریف کو اللہ تعالٰی نے ایک موقع دیا ہے، اسے اگر امریکہ کو خوش کرنے کے لئے استعمال کیا اور عوام کا استحصال کیا تو نواز حکومت پانچ سال آسانی سے نہیں لگا سکے گی، لہذا اس کو سوچنا چاہیئے۔ پاکستانی عوام کے لئے کام کرنا چاہیئے، امریکہ آجتک کسی کا دوست ثابت نہیں ہوا ہے۔ شہنشاہ ایران، صدام، حسنی مبارک کو دیکھیں کس طرح انہیں امریکہ نے آلہ کار بنایا اور بعد ازاں ذلیل و رسوا کیا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ علماء محاذ کے سربراہ اور نامور عالم دین مرزا یوسف حسین نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button