پاکستان

شیخ وقاص اکرم کا ناصر شیرازی کو ٹیلی فون، الیکشن میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا

nasir sherazi shikh waqasمسلم لیگ نون کے رہنماء شیخ وقاص اکرم نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کو ٹیلی فون کیا ہے اور جھنگ میں خصوصی تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مولوی نے بہت دھرنے دیئے اور ججز پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی، تاہم اللہ نے عزت رکھی اور شیعہ سنی وحدت نے ان کے والد گرامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ سب سے رابطے میں رہیں گے۔ اس موقع ناصر عباس شیرازی نے انہیں والد کی کامیاب پر مبادک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثناء ناصر عباس شیرازی نے تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کو ٹیلی فون کیا اور زہرہ شاہد کے قتل پر اظہار افسوس کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ایک دن آئے گا جب کراچی ظالموں سے آزاد ہوگا۔ ایم ڈبلیوا ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے عارف علوی کو این اے 250 سے کامیابی پر مبارک باد بھی پیش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button