پاکستان

دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں، علامہ ساجد نقوی

sajid naqvi sucملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ملک کے سب سے بڑے مسائل ہیں، امید ہے نئی جمہوری حکومت ان مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک میں ہونیوالی حالیہ بدترین لوڈشیڈنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت شدید گرم موسم ہے اور ان حالات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ توانائی بحران کے باعث ملک معاشی عدم استحکام کا بھی شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بےروزگاری آنے والی نئی جمہوری حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت کی اولین ترجیح دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے کیونکہ گذشتہ کئی عرصے سے عوام اس عذاب کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نئی قائم ہونیوالی جمہوری حکومت ملک سے دہشت گردی، لوڈشیڈنگ جیسی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button