پاکستان

جے یو آئی نے کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کو اتحاد کی پیشکش کر دی

jui sspجمعیت علماء اسلام (ف) نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کی حلقہ پی کے 50 ہری پور میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ کالعدم جماعت کے امیدوار حفیظ الرحمان کی مکمل سپورٹ کی جائے گی۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 50 سے کالعدم جماعت کے امیدوار حفیظ الرحمٰن کے مقابلے میں جے یو آئی نے اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی کی نظریں ہریپور سے قومی اسمبلی کی سیٹ حلقہ این اے 19 پر ہیں، جہاں سے وہ اپنے نامزد امیدوار عالمزیب شاہ کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں۔ ان کو کامیاب کرانے کے لئے انہوں نے کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی کے تحت کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔ ضلع ہریپور میں دو سیاسی جماعتوں میں ممکنہ اتحاد کی بازگشت گذشتہ کافی عرصہ سے جاری تھی۔ لیکن اب مسلم لیگ (ن) اور جے یوآئی (ف) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی افواہیں دم توڑنے لگیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع ہریپور میں دو حلیف جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن لڑنے پر آمادہ ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز ہریپور میں سیرت النبی (ص) کانفرنس میں جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے اہلسنت والجماعت کے امیدوار کے مقابلے میں جے یو آئی کا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا عندیہ دیا اور این اے 19 کا ووٹ اہل سنت والجماعت کے کارکنان سے مطالبہ کیا کہ وہ جے یو آئی کے امیدوار پیر عالمزیب شاہ کو دیں، تاکہ دینی جماعتوں کا ووٹ تقسیم نہ ہو اور دونوں امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔ اس مطالبے کا دونوں جماعتوں کے کارکنان نے زبردست الفاظ میں خیرمقدم کیا، تاہم کالعدم سپاہ صحابہ نے جے یو آئی (ف) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حلقہ پی کے 50 سے اپنے امیدوار مٹھا شاہ کو کالعدم جماعت کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button