پاکستان

کراچی، متحدہ دینی محاذ کے دہشت گردوں کا شیعہ امیدوار سجاد اکبر پر حملہ

mwm flagکراچی میں ضلع ملیر کے الیکشن کمیشن کے آفس میں کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر سرپرستی چلنے والے انتخابی اتحاد ’’ متحدہ دینی محاذ ‘‘ کے دہشتگردوں نے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار سجاد اکبر پر حملہ کردیا، حملہ کے نتیجے میں سجاد اکبر شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست NA-257 کے امیدوار سجاد اکبر زیدی اپنا ووٹر سرٹیفیکیٹ لینے کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر سے باہر آرہے تھے کہ دس افراد پر مشتمل دہشت گردوں کے گروہ نے ان پر اچانک حملہ کردیا، دہشت گرد سجاد اکبر سے ووٹر سرٹیفیکیٹ چھیننے کی کوشش کررہے تھے۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار ساری صورتحال کا مشاہدہ کرتے رہے۔ حملہ کے دوران دہشت گرد نعرے لگا رہے تھے کہ ہم شیعوں کو الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی الیکشن سیل کے انچارج اصغر زیدی نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد شیعہ قوم کی استقامت کے آگے پریشان ہیں، وہ اس بات سے بوکھلائے ہوئے ہیں کہ شیعہ قوم ملک کی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم نے ملت کے حقوق کی آواز کو بلند کیا ہے اور اس کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button