پاکستان

مورو: سپاہ یزید کے دہشت گردوں نے علم حضرت عباس علمدار (ع) شہید کردیا

allam mola abbasشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق اولیاء کی سرزمین صوبہ سندھ نوشہرو فیروزضلع کے شہر مورو کے محلہبخاری میں آج سپاہ یزید( کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ )کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے علم پاک غازی عباس علمدار(ع) کی بے حرمتی کرکے شہیدکردیا۔
علم غازی عباس(ع) علمدار کی بے حرمتی کے بعد شہر میں مومنین کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرین نے مقامی پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرکے بدنام زمانہ تکفیری ناصبی دہشت گرد سپاہ یزید کے بے لگام غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ احتجاج کے بعد پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ جس نے سنی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کے لئے اپنا نام اہلسنت والجماعت کر دیا ہے، کے 3 ملعون ناصبی دہشتگردوں منظور، بشیراور مجید کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمہ مقامی شیعہ رہنماؤں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سنی و شیعہ مسلمان اہلبیتؑ رسول (ص) سے انتہائی اور والہانہ محبت اور لگاؤ رکھتے ہیں۔ سندھ کے معروف بزرگان دین لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات اقدس پر بھی حضرت عباس علمدار (ع) کے علم کی شبیہ نصب ہے۔ یاد رہے کہ سندھ میں عوام الناس حتی کہ غیر مسلم بھی حضرت عباس ؑ کے علم کی شبیہ کا احترام کرتے ہیں اور نہ صرف امام بارگاہوں بلکہ گھروں کی چھتوں ، گلیوں اور محلوں کی سطح پر علم پاک کی شبیہ نصب کرتے ہیں۔ یہ شہدائے کربلا سے ان کی عقیدت اور یزید اور یزیدیت اور یزید کے پیروکاروں سے ان کی شدید نفرت کے اظہار کی ایک علامت ہے، اسی لئے یزید ی سپاہ اور یزیدی لشکر کے غنڈے اور دہشت گرد علم پاک کی بے حرمتی کرکے امام حسین ؑ اور شہدائے کربلا سے اپنے بغض کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان بھر میں ان یزیدیوں کو امریکی، سعودی اور صہیونی اسرائیلی ایجنٹ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button