پاکستان

پشاور : ایک اور شیعہ ڈاکٹر شاہنواز ناصبی دہشتگردی کی نظر

shaheed شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پشاور میں کالعدم فرقہ پرست گروہ لشکر جھنگوی کے درندوں نے ماہر امراض چشم ڈاکٹر شاہنواز کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔شہید کی میّت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر مقام پشاور کے مصروف ترین تجارتی مرکز لیاقت بازار میں ڈاکٹر شاہنواز کو امریکی و سعودی ڈالر خور دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے کارندوں نے شہید کر دیا ۔ دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر شاہنواز لیا قت بازار میں اپنے کلینک پر موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار امریکی وسعودی نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے مسلّح دہشتگرد کلینک میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ڈاکٹر شاہنواز موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کی میّت کو قانونی چارہ جوئی کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ؂واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر شاہنوازماہرِ امراض چشم تھے۔ آپ تحریک جعفریہ پاکستان کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل شہیدانور علی اخوند زادہ کے بھتیجے تھے۔ کراچی اور کوئٹہ کے بعد اب امریکی وسعودی ملازمین(کالعدم سپاہ صحابہ/لشکر جھنگوی )کے مسلّح دہشتگردوں نے پشاور میں بھی چن چن کر شیعہ ڈاکٹر ز اور عمائدین کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔چند روز قبل ہی ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کو بھی پشاور میں شہید کیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت اس ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اور واضح حکمتِ عملی مرتب نہیں کر رہی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button