پاکستان

امریکہ اور اسرائیل کے مقامی ایجنٹ تکفیری دہشت گرد ٹولہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے مولانا صادق رضا تقوی

mwmسانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں امریکہ اور اسرائیل کے مقامی ایجنٹ دہشت گرد ملوث ہیں۔90سے زائد شیعہ سنی مسلمانوں کی شہادت پر ملک بھر میں 3روزہ یوم سوگ کا اعلان۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان
کراچی (پ ر ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے کراچی کوئٹہ اور سوات نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پربعد نماز جمعہ ملک گیر یومِ احتجاج منایاکیا گیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ، لاہور، کوئٹہ ، اور کراچی سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں مرکزی احتجاجی ریلی خراسان سے نکالی گئی جو کہ امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ اختتام ہوئی سیکٹروں کی تعداد میں مظاہرین ہاتھوں میں بینر پلے کارڈ اور پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین امریکہ اسرائیل اوران کے مقامی ایجنٹ دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق ر ضاتقوی مولانا محمد حسین کریمی ۔آغا مبشر حسن ۔آصف صفوی اور اصغر زیدی خطاب کیا۔
اس موقع پر مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل میں ہو ہم نے اس کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔ ملک و ملت دشمن یہ سامراجی ایجنٹ کبھی مساجد میں ، کبھی امام بارگاہوں میں ، کبھی مزارات میں ، کبھی بازاروں میں بم دھماکے کر کے بیگناہ مسلمانوں کو اگ و خون میں غلطاں کر تے رہے ، ہم چلاتے رہے دہشت گردوں کو بے نقاب کرتے رہے لیکن کسی نہ ہماری ایک نہ سنی اور آج ان دہشت گردوں کے ہاتھ پاکستان کی محافظ قوتوں تک پہنچ گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردوں پر گرفت کمزور ہورہی ہے۔ مولانا صادق رضا تقوی نے کہا کے ملک بھر میں امریکہ اور اسرائیل کے مقامی ایجنٹ تکفیری دہشت گرد ٹولہ مسلمانوں کا قتل عام کر رہاہے اور کوئٹہ میں علمدار روڈ پر ہونے والی وحشت ناک دہشت گردانہ کاروائی کامقصد مملکت خداداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے تاہم ملت جعفریہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دے گی اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ سر زمین پاکستان سے امریکہ واسرائیل کے ایجنٹ دہشت گرد گروہوں کو ان کے ناپاک اور اسلام دشمن عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہنما آغا مبشر حسن نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور امریکی و اسرائیلی گماشتوں کی عملاً حکمرانی قائم ہو چکی ہے ۔آغا مبشر حسن کاکہنا تھا کہ کوئٹہ میں 90سے زائد شیعہ سنی مسلمانوں کا قتل عام اور ملک بھر میں جاری شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی ایک ہی ساش کی کڑیاں ہیں جس کا مقصد ملت جعفریہ پاکستان کو دیوار سے لگانا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں مظلوم اور معصوم انسانوں کا قتل عام کر رہی ہیں جبکہ ان دہشت گردون کی سرکوبی کرنے والے ریاستی ادارے اور حساس ادارے ان کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما آصف صفوی نے کوئٹہ میں علمدارروڈ پر ہونے والی ہولناک دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سانحہ علمدار روڈ میں شہید ہونے والے تمام شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں سے بشمول میڈیا کے نمائندوں،پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت رضاکاروں سے دلی ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان کو تباہ و برباد کر دیا جائے اسی لئے بانیان پاکستان کی اولادوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتاہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے دیگر مقامات خوجہ جامع مسجد کھارادر ،گلستان جوہر ،جعفرطیار ، جامع مسجدنورایمان ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے گئے جن سے مولانا محمد حسین کریمی ، مولانا علی انور جعفری ، علامہ سلمان حسینی ،علامہ مبشر حسن ، اصغر عباس زیدی، سجاد اکبر ، ، مولانا رحمت علی سولنگی اور مولانا فتح علی نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button