پاکستان

کوئٹہ : مومنین کا شہداء کے جنازوں کے ساتھ احتجاجی دھرناجاری

quetta dharnaشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ پرل چوک پر ہزاروں کی تعداد میں مومنین سانحہ علمدارروڈ میں شہید ہونے والے مومنین کے جنازوں کے ساتھ احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں ۔ یہ احتجاجی دھرنا گذشتہ تین گھنٹوں سے جاری ہے ۔شرکاء دھرنا سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مقررین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت پاکستان بھر میں دہشتگرد آزادانہ کاروائیاں کرتے پھر رہے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ شرکاء دھرنا کی جانب سے کوئٹہ میں مسلسل جاری شیعیانِ حیدر کرار (ع)کی نسل کشی میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ میں علمدار روڈ کے نذدیک پرل چوک پر امریکہ وسعودیہ نواز کالعدم تکفیری گروہ کے دہشتگردوں نے دو خودکش حملے کیئے تھے ۔ ان حملوں میں سیکڑوں مومنین شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔ ان دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری امریکہ وسعودیہ نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے ترجمان ملعون ابوبکر صدیق نے نجی خبر رساں ادارے کو فون کر کے قبول کر لی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button