پاکستان

کراچی: دو روز قبل ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شیعہ نوجوان حشمت حسین شہید ہو گئے

shahdat saadatکراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ذخمی ہونے والا شیعہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل اورنگی ٹائون میں ناصبی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونےو الا شیعہ نوجوان حشمت حسین آج کراچی کے مقامی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوگئے شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل منگل کے روز اورنگی ٹائون میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے حملہ میںطوری بنگش کالونی اورنگی ٹائون کے رہائشی ظہیر حسین شہید ہوئے تھے جبکہ حشمت حسین زخمی ہوگئے تھے تاہم جمعرات کے روز زخمی ہونے والےشیعہ نوجوان بھی شہید ہو گئے ہیں۔
شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق مجلس وحدت مسلمین سے بتایا جا رہاہے۔شہید حشمت حسین کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ شہید کے جسد خاکی کو انچولی پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button