پاکستان

علامہ ضیاءالدین رضوی قتل کیس میں سزائے موت پانے والے 2 ملزمان گلگت جیل سے فرار

Agaziauddin photoگلگت جیل سے سزائے موت کے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب چیتا جیل جوٹیال سے آغا ضیاءالدین رضوی قتل کیس کا مرکزی ملزم شاکر اللہ اور تحصیلدار اکبر خان قتل کیس کا مجرم عارف الدین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجرموں نے جیل ملازمین کی چائے میں نشہ آور مواد ملایا تھا اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے گلگت شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر ملزموں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے تلاش شروع کر دی ہے۔ خطرناک قیدی جیل سے فرار ہونے پر جیل عملے کو معطل کرکے جوٹیل تھانے میں بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب چیتا جیل جوٹیال سے 2 خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے، جس پر حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چیتا جیل جوٹیال کے وارڈن محسن، حوالدار یار محمد اور سپاہی سبیل کو معطل کر دیا ہے اور ان تینوں افراد کو جوٹیال تھانے میں قید کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے حکم پر اس واقعے کے خلاف ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button