پاکستان

کراچی: شیعہ نوجوان شیراز عباس ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

SHD Shiraz Abbasکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی طالبان ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شہید ہو گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ناصبی تکفیری طالبان دہشت گردوں نے رینجرز کی موجودگی میں ایک شیعہ نوجوان شیراز عباس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔
شیعہ نوجوان شیراز عباس ولد شبیہ الحسن کی عمر 35سال ہے جبکہ شیراز عباس کو کراچی کے علاقے سینٹرل میں لیاقت آباد 10نمبر پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے شہید کیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہید شیراز عباس کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی طالبان دہشت گردوں نے لیاقت آباد میں رینجرز چوکی کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جبکہ موقع پر موجود رینجرز اہلکاروں نے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ شہید شیراز عباس کو 9گولیاں لگی ہیں جو کہ سر اور گردن سمیت سینے میں پیوست ہوئی ہیں۔
شہید شیراز عباس نے سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو معصوم بچے چھوڑے ہیں ۔شہید شیراز عباس کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کا رہائشی تھا جبکہ علاقے میں عزاداری کے اجتماعات میں فعال کردار ادا کیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی مسلسل نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ جو حکومت میں موجود ہیں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایکشن لیں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے لئے عملی اقدامات کریں۔
یہ بات یاد رہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں شیعہ قوم کے ووٹوں کے مزے لوٹ رہی ہیں اورحکومت میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button