پاکستان

شیعیان حیدر کرار ملکی بقاء کے ضامن، نسل کشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، علامہ ناصر عباس

raja nasirمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شیعیان حیدر کرار ملکی بقاء کے ضامن ہیں، جو وطن عزیز کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ تاہم بدقسمتی سے ملک دشمن قوتوں کو ان کا یہ ایثار اور جذبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ’’عزاداری اور عزاداروں کا تحفظ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ نسل کشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، جس کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اہل تشیع نے طاقت رکھنے کے باوجود اہلبیت اطہار (ع) کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر قسم کا ظلم و جبر برداشت کیا، مگر کبھی طاقت کے ساتھ اس کا جواب دینے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی وہ قانون ہاتھ میں لیں گے۔ اس موقع پر مولانا سید ابن حسن شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے آئندہ قومی انتخابات میں ایک کالعدم تنظیم کے ساتھ انتخابی اتحاد شرمناک فعل ہے، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ قیادت نے فقہ جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ’’شیعہ پارلیمنٹ‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں تنظیم کو مزید متحرک کرنے کیلئے ایک سو یونٹ بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر پرنسپل مولانا اظہر حسین چشتی، مولانا سید مصطفٰے رضوی، مولانا تصور حسین جعفری، مولانا سید فضل عباس، مولانا اعجاز حسین جمالی، ذاکر اہلبیت (ع) ملازم حسین ملازم اور دیگر علماء کرام نے بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button