پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید غدیر کے جشن

eid ghader shiitenewsپاکستان سمیت آج ساری دنیا میں عید غدیر کی مناسبت سے خوشیاں منائی جارہی ہیں۔ حجتہ الوداع کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت علی علیہ السلام کو اپناخلیفہ اور جانشین معین فرمایا تھا۔ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے خلیفہ ء بلا فصل رسول معین ہونے کی خوشی میں آج پاکستان کے تقریباً تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قضبوں ، دیہاتوں کی ہر شیعہ آبادی کی گلی کوچے میں چراغانی دیکھی جاسکتی ہے۔ مساجد اور امام بارگاہوں کے علاوہ لوگوں نے اپنے گھروں، دوکانوں اور عمارتوں پر چراغانی کی ہے اور محلوں کونہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی مسجدوں اور امام باگاہوں میں جشن قصیدہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ہی سے شروع ہوچکا تھا۔مختلف علاقوں کی سڑکوں اور گلی کوچوں میں نوجوانوں نے لاؤڈ اسپیکر پرمنقبت کی رکارڈنگ بھی چلا رکھی ہیں۔ عید غدیر کی مناسبت سے مومنین چھوٹے بچوں میں عیدی بھی تقسیم کریں گے تاکہ بچے عید غدیر کا خوشیوں بھرا دن ہمیشہ یاد رکھیں ۔ساری دنیا میں اھل ولایت عید غدیر کی خوشی میں ا یک دوسرے کو مٹھائیاں کھلارہے ہیں اور مبارک باد پیش کرکے خدا کا شکر ادا کررہے ہیں کہ خدا نے انہیں ولایت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی نعمت سے مالامال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایران کے شہر مشہد مقدس میں میں فرزندِ امیر المومنین امام علی علیہ السلام حضرت ا مام علی رضا علیہ السلام اور قم المقدس میں خواہر امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام جنابِ فاطمہ معصومہ سلام علیہا کے رو ضہ ہائے اقدس کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اسکے ساتھ ساتھ پورے ایران میں لوگوں نے اپنے گھروں، دوکانوں اور عمارتوں کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا ہے ۔عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج نجف اشرف میں لاکھوں زائرین بارگاہ امیر المومنین علیہ السلام میں حاضری دے کر آپ کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانشینی کی مبارک باد پیش کررہے ہیں۔لبنان اور شام سے موصولہ اطلاعات کے اھل بیت نبوت و عصمت و امامت کے عقیدت مندوں نے بڑے عقیدت و احترام سے عید غدیر منائی۔بحرین اور سعودی عرب میں اھل ولایت نے حکومت کی پابندیوں کے تحت اپنے گھروں میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن منائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button