پاکستان

سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر التوا کا شکار

sipha e muhammed ghulam razسپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر التواءکا شکار ہو گئی ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عدالت کے جج شاہد حمید نے منگل کے روز سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی کے کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور کیس کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سپاہ محمد کے سربراہ علامہ غلام رضا نقوی گذشتہ 16برس سے جیل میں قید ہیںاور تمام مقدمات سے با عزت بری ہو چکے ہیں لیکن ایک مقدمہ میں گذشتہ چھ سال سے تاریخ بڑھا کر کیس کو طول دیا جا رہا ہے جس کے سبب وہ تاحال جیل میں قید ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ شیعہ رہنما کے معاملے میں عدالت کی جانب سے انصاف سے کام نہیں لیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کا سرغنہ ملک اسحاق پولیس اور افواج پاکستان سمیت سری لنکن ٹیم پر حملہ کرنے سمیت متعدد کیسوں اور ایک سو سے زائد شیعہ افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے باوجود عدالت کی جانب سے خصوصی طور پر مقدمات کی سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کیا جا چکاہے،جبکہ دورسی جانب متعصب اور شیعہ دشمن پنجاب حکومت نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کے قاتل کو اسی سیکورٹی گارڈز بھی فراہم کر رکھے ہیں۔
شیعیان پاکستان نے عدلیہ کے دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کی جانب سے امتیازی سلوک کی ننگی مثال قرار دیا ہے کہ ایک طرف کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ایک سو سے زائد شیعہ مسلمانوں کے قتل کا اعتراف کرنے کے باوجود ضمانت پر رہا کرنا اور دوسری جانب شیعہ رہنما علامہ غلام رضا نقوی کے کیس کو التواءکی نظر کرنا عدلیہ کی کھلی دہشت گردی کے مترادف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button