پاکستان

کراچی :باپ بیٹا مختار اعظمی اور باقر اعظمی لبیک یاحسین کی صداوں میں سپرد خاک

shaheed azmiکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق گزشتہ روز امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے اسلامک ریسرچ سینٹر کے چیئر مین اور پاکستان پیلگرم سوسائٹی کے وائس چیئرمین مختار اعظمی اور ان کا بیٹامحمد باقر شہید ہوگئے تھے جبکہ ان کا پوتا شدید زخمی ۔شہید باپ بیٹا کی نماز جنازہ اسلامک ریسرج سینٹر میں مولانا محمد علی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔جبکہ ہزاروں عزادار نے شرکت کی ۔شہید وںکو کراچی کے مقامی قبرستان وادی حسین علیہ السلام میں لبیک ےاحسین علیہ السلام کی فلک شگاف نعروں میں سپرد خاک کیا ۔ جب کے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کا کہنا تھاحکومت کو مختار اور باقر کی شہادت حکومت کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا شیعہ نسل کشی کے خلاف اب انتہائی اقدام کریں گےرہنماوں نے کہا کہ ایک معمولی تھپڑ پر سوموٹو ایکشن لینے والے چیف جسٹس کو ملک بھر میں شیعہ قتل عام نہیں آتا، چیف جسٹس کہتے ہیں کہ میری کچھ مجبوریاں ہیں اس لئے شیعہ قتل عام پر ازخود نوٹس نہیں لے سکتا،یہ کیسا انصاف کا علمبردار ہے کہ جو مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنے سے ڈرتا ہے، ایسے شخص کو قاضی القضاء کے عہدے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مختار اعظمی اور ان کے بیٹے محمد باقر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو بے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ جمعہ کو شیعہ نسل کشی کے خلاف امام بارگاہ علی رضا ( ع ) سے پریس کلب تک خواتین کی احتجاجی ریلی منعقد کی جائے گی جس میں پیروان زینب ( ع ) اپنی بھرپور شرکت سے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش رچانے والوں کے چہروں کو بے نقاب کریں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button