پاکستان

کالعدم فرقہ پرست تنظیم کے سربراہ کی الیکٹرانک میڈیا پر غیر معمولی کوریج

samma jesmen۔ پاکستان میں جہاں ایک طرف مخصوص مکتب کے پیروکاروں کو دہشتگردوں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے وہاں دوسری طرف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ اور جانبدارانہ کردار فرقہ وارانہ دہشتگردی سے متاثرہ طبقہ کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا عمل انجام دے رہا ہے، ملک کے مختلف شہروں میں جاری اہل تشیع کی تواتر کے ساتھ ہونے والی ٹارگٹ کلنگ پر ملکی میڈیا نے مسلسل خاموشی اختیار کئے رکھی اب جبکہ یہ ایشو بعض ٹی وی چننلز اٹھانے پر مجبور ہوئے تو بجائے فرقہ پرستی میں ملوث گروہوں کی حوصلہ شکنی کرنے کہ ایسی تنظیموں کے سربراہان اور رہنمائوں کو ٹی وی چینلز کے مختلف ٹاک شوز میں بطور مہمان لایا جارہا ہے جو ملک میں جاری فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

کالعدم فرقہ پرست تنظیم سپاہ صحابہ کا سربراہ احمد لدھیانوی آئے روز کسی نہ کسی ٹی وی چینل کے ٹاک شوز میں شریک ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب اس فرقہ وارانہ دہشتگردی کے متاثرہ اہل تشیع کے نمائندوں، علماء یا تنظیموں کے رہنمائوں کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا۔ دوسری جانب فرقہ پرست تنظیم کے سربراہ اور دیگر رہنمائوں کو قوم کو گمراہ کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جارہا ہے، اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر حالیہ دنوں میں ہونے والے بحث و مباحثہ کے پروگرامز میں اصلاح پسند، معتدل سوچ رکھنے والے اور امن پسند علماء کرام اور دینی شخصیات کی بجائے اکثر کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنمائوں کو نہ صرف شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ لائیو پروگرامز میں غلیظ زبان استعمال کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

دوسری جانب اہل تشیع کے علماء کرام، رہنمائوں یا تنظیمی عہدیداران کو اگر شرکت کی دعوت بھی دی گئی تو ٹی وی اینکرز نے انہیں اپنا موقف بیان کرنے کا بہتر موقع فراہم نہیں کیا، جبکہ اس حوالے سے دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث مکاتب فکر کے علماء کرام پر بھی کالعدم تنظیم کے سربراہ کو ترجیح دی گئی، کالعدم فرقہ پرست تنظیم کے سربراہ کی ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت، الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے اسے بھرپور کوریج دینے اور مظلوم طبقہ کو نظرانداز کرنے پر ملک کے مختلف سنجیدہ حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button