پاکستان

کوئٹہ: قربان علی نامی شیعہ مومن ناصبی وہابی کے ہاتھوں اغوا

quettaاطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے مقام پر کالعدم لشکرجھنگوی کے دہشتگردوں نے ایک شیعہ مومن کو اغوا کرلیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق قربان علی نامی ایک شیعہ مومن جو ایران سے آرہے تھے، جن کو کوئٹۃ کے علاقے ہزار گنجی بس اسٹاپ کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے،بتایا جارہا ہے کہ ہزار گنجی بس اسٹاپ کو قریب جس بس سے قربان علی آرہے تھے وہ بس خراب ہوگئی۔ تمام مسافرین کو بس سے نیچے اُتار دیا گیا اتنے میں کچھ لوگ آئے جن کا لباس اور حُلیہ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں جیسا تھاقربان علی کو اُٹھا کے لے گئے۔

یار رہے کہ اس قبل بھی گزشتہ دنوں حسیب عباس اور مولانا نور علی کو کوئٹہ سے اغوا کرلیا تھا جن کو بعد میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے زبح کردیا تھا۔ کالعدم لشکر جھنگوی کی طرف سے زمہ داری قبول کرنے کے باوجود بھی حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button