پاکستان

کراچی میں ناصبی یزیدی دہشت گردوں کے حملے میں ایک اور شیعہ جوان شہید

Shia Shiaناصبی یزیدی دہشت گردوںکے جان لیوا حملے میں ایک شیعہ جوان کراچی شہر کے علاقے لانڈھی فیوچر کالونی میںجمعہ کے روز علی الصبح شہید ہوگیا ہے۔ یوسف خان پر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے جمعرات اور جمعہ کی کی درمیانی شب فائرنگ کی تھی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ۳۵ سالہ یوسف خان ولد ہمایوں خان ۱۵ برس قبل شیعہ ہوئے تھے۔ان کا پورا خاندان دیو بندی تھا۔ فیوچر کالونی امام بارگاہ کے سامنے ان کی دودھ کی دکان تھی۔ کچھ عرصہ قبل ناصبی یزیدی دہشت گرددوں نے ان کی دکان کے سامنے کالعدم (لیکن سرگرم عمل ) سپاہ صحابہ کا جھنڈا نصب کیا تھا۔ انہوں نے اس پر اعتراض کیا تھا۔ اس پر دہشت گردوں نے ان سے جھگڑا بھی کیا تھا۔
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جب وہ اپنی دکان بند کر رہے تھے تو موٹر سائیکل پر سوار ۲ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ شدید زخمی حالت میں انہیں جناح ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انہوں نے جمعہ کی صبح جام شہادت نوش کیا۔ ان کی نماز جنازہ ان کے علاقے کی امام بارگاہ کے سامنے ادا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button