پاکستان

سید حسن نصراللہ سے علامہ ناصر عباس کی ملاقات، قائد مقاومت کا قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار

hassan-nasrullah raja-nasirقائد مقاومت سید حسن نصراللہ سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کی ملاقات ہے جس میں عالمی ایشوز سمیت اسلامی تحریکوں اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لبنان میں ہونے والی اس ملاقات میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر لبنان کے سترہ لاکھ شیعہ مسلمان سنی بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنی وحدت کے ذریعے اسرائیل کو شکست سکتے ہیں اور اپنے ملک کو بیرونی قوتوں کے چنگل سے نجات دلا سکتے ہیں تو پاکستان میں بسنے والے چار کروڑ سے زائد شیعہ بھی اپنے سنی بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنے ملک کو امریکی پنجوں سے نجات دلا سکتے ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس نے انہیں بتایا کہ مجلس وحدت پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے کوشاں ہے، وطن دوستی کی ترویج، معاشرے میں محبت اور رواداری کا فروغ ہمارا سب سے بڑا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد عارف حسین الحسینی ہی ہمارے لئے مشعل رہ ہیں اور انہی کی فکر پر چلتے ہوئے اتحاد بین المسلمین کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کے سکرٹری جنرل نے بتایا کہ ملک کے گوش و کنار میں قرآن وسنت کانفرنس کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام شخصیات کو دعوت دی جا چکی ہے، ہمیں امید ہے کہ قوم اس عظیم اجتماع میں بھرپور شرکت کر کے اپنی ملی بیداری کا بھرپور ثبوت دے گی اور دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

سید حسن نصر اللہ نے علامہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کانفرنس کی کامیابی کیلئے حزب اللہ کی نیک خواہشات شامل حال ہیں، یہ کانفرنس پاکستان کے استحکام اور عالم اسلام میں وحدت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button