پاکستان

سانحہ پاراچنارکے تین اورزخمی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے ، شہدا کی تعداد 44 ہوگئی

shiitenews parachinar blastپاراچنار میں خود کش حملہ کے دوران زخمی ہونے والے تین اور افراد پشاور اور پاراچنار کے ہسپتالوں میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے ، جس کے بعد اس سانحہ کے شہداء کی تعداد 44 تک پہنچ گئی ، علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے پارا چنار میں ابھی تک تمام بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں اور گلیاں و

بازار سنسان نظر آتے ہیں ، سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ اپریشن کے دعووں کے باوجود ابھی تک دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی کے اس المناک سانحہ کی ذمہ داری فضل سعید
حقانی گروپ نے قبول کر لی تھی، علاقہ کے مکینوں کا مطالبہ ہے کہ علاقائی رسوم و رواج کے دہشت گردی کے ذمہ داری قبول کرنے والے عناصر کے گھروں کو مسمار کیا جائے اور معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف قبائلی رسوم و رواج کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس سانحہ عظیم کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ علاقہ میں پائیدار امن کے قیام کا خواب پورا ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button