پاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کے مظفر گڑھ داخلہ پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد

shiitenews malikishaqentryinmuzaffargarhbannedکالعدم دہشتگرد جماعت لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کے ضلع مظفر گڑھ داخلے پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ملک اسحق کے ضلع مظفر گڑھ داخلے سے فرقہ واریت کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ملک اسحق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 21 جنوری 2011ء کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے ملک اسحق 44 کیسوں میں انتہائی مطلوب ہیں

جب کہ ان پر قتل کے 70 نامزد مقدمات ہیں۔ ملک اسحق کو لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ طور پر پنجاب حکومت کے حکم پر رہا کر دیا تھا۔

سپیشل برانچ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ ملک اسحق کے مظفر گڑھ داخلہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ تھا جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ان کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈی پی او ضلع مظفر گڑھ راؤ منیر ضیاء نے ڈی سی او طاہر خورشید کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک اسحق کے ضلع مظفر گڑھ میں داخلہ پر تین ماہ کے لئے پابندی عائد کر دی جائے۔ ایم پی او آرڈیننس 1960ء کے تحت دونوں محکمے اس بات پر متفق ہیں کہ ملک اسحق کی مظفر گڑھ آمد سے نقص امن کا خطرہ ہے۔ یاد رہے کہ ملک اسحق نے پچھلے دنوں ملتان میں دفاع پاکستان کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button