پاکستان

کوٹ لکھپت:کالعدم لشکر جھنگوی کا ناصبی وہابی دہشت گرد سرغنہ ملک اسحاق جیل سے رہا

imagesکالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ایک مقامی روزنامے مین شائع ہونے والی خبر میں سرکاری زرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور درجنوں شیعہ افراد کے قتل مین ملوث سمیت سری لنکن ٹیم پر حملے اور پولیس اور افواج پاکستان کے اہلکاروں کے قتل میں ملو ث ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو ایسے وقت میں جیل سے رہا کیا گیا ہے کہ جب خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی ایف آئی آر ملک اسحاق تالی اور اس کے ملعون بیٹے عثمان تالی سمیت دیگر چار ناصبی دہشت گردوں کے خلاف درج کی جا چکی ہے ۔سانحہ خان پورمیں ۲۲ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید جبکہ ۳۰ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
لاہور ہائی کورٹ نے ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کی ایک ماہ مزید نظر بندی کی توسیع کے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد ناصبی وہابی دہشت گرد کو نظر بند کرنے کی بجائے رہا کر دیا ۔عدلیہ کا کہنا ہے کہ پولیس ناصبی وہابی دہشت گرد کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے سبب ناصبی یزیدی دہشت گرد ملک اسحاق کو رہا کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے عدالت کوخبردار کیا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کی رہائی امن و امان کے لئے خطر ناک ہے لہذٰا اسے ایک ماہ مزید قید کر لیا جائے۔
واضح رہے کہ ۱۶ دسمبر کو ڈی پی او رحیم یار خان اور بہاولنگر نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کو جیل میں قید کر دیا جائے کیونکہ اس کی رہائی عوام الناس کے لئے خطر ناک اور امن و عامہ کی صورتحال کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب عدالت نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے تو اس پر قائم مقدمات کو از سر نو کھولا جائے اور عدالت میں کاروائی کی جائے تا کہ ناصبی وہابی دہشت گرد کو سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button