شیعوں کا قاتل کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی نظر بندی ختم، رہا کرنے کا حکم

کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کو گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے (ایم پی او) کے تحت آئین ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا تھاعوامی حلقوں نے ملک اسحق کی رہائی کو دہشت گردی کے فروغ سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے ان کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے رہنما سلمان رشید کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کی رہائی سے مذہبی منافرت میں شروع ہو گئی تھی اور ملک ریاض نے علی پور میں جا کر مخالف فرقہ کے خلاف نعرے بازی کی تھی جس پر شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا تھا جس پر دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سلمان رشید کا کہنا ہے کہ ملک اسحق کی رہائی سے ایک بار پھر دہشت گردی کو فروغ ملے گا اور فرقہ واریت کو ہوا ملنے سے صوبے کا امن خراب ہو گا۔








