علامہ سید ضیاءالدین رضوی کے مشن کیلئے سب کچھ قربان کر دیا جائیگا، علامہ راحت الحسینی

امپھری میں شہید کی رہائشگاہ پر انکی ساتویں برسی کے اجتماع سے خطاب میں گلگت کے امام جمعہ و جماعت کا کہنا تھا کہ اپنی مخصوص سوچ کو پروان چڑھانے والے عناصر آج گلگت کے عوام کو دہشتگردی کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض عناصر جنہوں نے اپنی مخصوص سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک عزیز
پاکستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کرتے ہوئے ہزاروں بے گناہ افراد کو خودکش حملوں کے ذریعے دہشتگردی کا نشانہ بنایا، وہی عناصر آج گلگت کے عوام کو دہشتگردی کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ان سازشوں سے واقف ہیں اور انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔








