پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،قیصر بخاری شہید

shiitenews shaheed 1ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ شب کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یذیدی غنڈوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے توپانوالہ کے نزدیک جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ  ،لشکر جھنگوی اور یذید صفت طالبان دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان قیصر بخاری کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ شہید قیصر بخاری کو رات کو اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ روزانہ کی طرح کام سے فراغت کے بعد گھر واپس آر ہے تھے کہ پہلے سے تاک لگائے ہوئے ناصبی درندوں نے ان پر حملہ کر دیا اور گولیوں کا نشانہ بنا یا جس کے سبب وہ شدید ذخمی ہو گئے تھے ج سکے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ اسپتال میں شہید ہو گئے ۔
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کالعدم دہشت گرد گروں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی جنت بنا ہوا ہے جہاں پنجاب حکومت کی سرپرستی میں کالعدم دہشت گرد ناصبی گروہ شیعہ عمائدین سمیت بریلویوں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button