پاکستان

کراچی ایم ڈبلو ایم اور آئی ایس او کا سانحہ کوئٹہ اور پاراچنار کے خلاف احتجاجی مظاہرے

shiitenews mwm karachiدہشت گرد دین محمد ؐ پر نہیں دین امریکا پر عمل پیرا ہیں، عید الفطر کے روز مسلمانوں کو خون میں نہلانے والے اسلام کے دائرے سے باہر ہیں،ایسے افراد جو اسلام کے مقدسات کا احترام نہیں کرتے اسلا م دشمن عناصر کے آلہ کار ہیں ، کوئٹہ میں عیدالفطر کے روز دھماکہ اور حالیہ امریکی سفیر کادورہ کوئٹہ ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے، کوئٹہ میں نماز عید پر ہونے والے خود کش حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے مظاہروں سے مقرین کا خطاب۔ 
کراچی شیعت نیوز ()کوئٹہ میں نماز عید کے باہر خود کش دھماکہ کے نتیجے میں13 افراد کی شہادت اور عیدالفطر کے تقدس کو پامال کرنے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کے تحت جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا، جس سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں ملیر،ایوب گوٹھ،اسٹیل ٹاؤن، لانڈھی،ناظم آباد،عباس ٹاؤن،کھارادر اور دیگر مقامات پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے، مرکزی مظاہرہ مسجد نورایمان ناظم آباد میں بعد نماز جمعہ کیا گیا،مظاہرے خطاب مولانا منورنقوی،مولانا مرزا یوسف،برادر علی اوسط اورمبشیر زیدی نے ،مظاہر ے سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے کہاکہ عیدالفطر مسلمانون کا مقد س دن ہے،جو اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو رمضان کے روزوں کے بدلے میں تحفہ کے طور پر دیا ہے، مگر اس روز بھی نام نہاد اسلام دشمن مسلمانوں نے کوئٹہ میں بے گناہ ناحق خون بہایا،جو کہ قابل افسوس امر ہے،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں لشکر جھنگوی کے پہاڑوں پر کیمپس موجود ہیں جہاں پر دھشت گردی کی ٹرینگ دی جاتی ہیں، جو پہ در پہ شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت وہاں آپریشن نہیں کرتی، حکومت اس کا جواب دے؟،مقرین نے کہا کہ ملت جعفریہ پہلے ہی واضع کر چکی ہے کہ کوئٹہ کے حالات کا ذمہ دار صر ف امریکا ہے،جو کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے،مقرین نے کوئٹہ میں عیدالفطر کے روز دھماکہ اور حالیہ امریکی سفیر کے دورہ کوئٹہ کو ایک ہی سلسلے کی کڑی قرار دیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کا غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے،اور اس منصوبے کو تکمیل تک پہچانے کے لئے اس نے ملک بھر میں دہشت گر دی کے نیٹ ورک کو بیچھایا ہوا ہے،کراچی کی بدامنی ہو،کوئٹہ میں دہشت گردی ،یا کرم ایجنسی میں لشکر کشی سب امریکا ہی کا کارنامہ ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مقرین نے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں مسافروں کی بس پر حملے اور شیعہ مسلمانوں کے گاؤں پر طالبان کی لشکر کشی کی اور کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، علاوہ ازین آئی ایس او ملیر یونٹ کے تحت نماز جمعہ کے بعداحتجاجی مظاہر ہ اور ریلی جامعہ مسجد حسین آباد سے سعود آباد چورنگی تک نکالی گئی ،جہاں پر شرکاء نے شہداء عیدالفطر کو خراج تحسین پیش کیا اور امریکا و اسرائیل کے پرچم نذر آتش کےے، 

متعلقہ مضامین

Back to top button