پاکستان

کوئٹہ میں نماز عید کے بعد خود کش حملہ،11مومنین نمازی شہید، متعدد زخمی

quetta-blast-543x275عید روزہ داروں کیلئے اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ سفاک دہشت گرد ماہ رمضان المبارک کی طرح عید الفطر پر بھی باز نہیں آئے۔

کوئٹہ کی ہزارہ عید گاہ میں لوگوں نے خوشی خوشی نماز عید ادا کی ہی تھی کہ قریبی چوک پر خودکش حملہ  ہوگیا۔

دہشت گردی کی اس کارروائی میں 10 مومنین نمازی شہید اور 14 زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے 5 گھر اور 15 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت تشیویش ناک ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق حملے میں 40 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکا کوئٹہ کا میجر ذوالفقار علی شہید روڈ  ہوا، جہاں نماز عید کی صفیں اٹھی نہیں کہ صف ماتم بچھ گئی۔ دھماکے سے دور تک دھوئیں کے بادل چھا گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

پولیس کو دھماکے کے مقام سے ایک دستی بم بھی ملا ہے جو پھٹ نہیں سکا

متعلقہ مضامین

Back to top button