پاکستان

کراچی میں دو شیعہ نوجوان شہید

shiitenews asif irfan shaheed karachi f

کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ نوجوانوں عرفان علی (اٹھارہ سالہ) اور آصف علی (بیس سالہ) کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے پیٹرول پمپ پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ،عینی شاہدین کاکہناہے کہ دونوں شیعہ نوجوانوں کو سینہ اور سر پر گولیاں ماری گئیں جس کے سبب وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں بے گناہ اور معصوم شیعہ نوجوان شہید اور متعدد ذخمی ہو چکے ہیں۔

 

shiitenews asif shaheed karachi f shiitenews asif shaheed karachi f
شہید آصف شہید عرفان

متعلقہ مضامین

Back to top button