پاکستان

بکھر شیعہ نوجوان مہدی شاہ اغواء کے بعد شہید

SHIITENEWS SHIA TARGET KILLINGڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھکر سٹی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ نوجوان مہدی شاہ کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھکر سٹی میں اتوار کے رواز کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان ناصبی وہابی یذیدی درندوںنے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان مہدی شاہ کو شہید کر دیا۔
علاقہ مکینوں اور شہید مہدی شاہ کے رشتہ داروںنے شیعت نیوز کے نمائندے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مہدی شاہ کو چھ روز قبل بھکر سے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے اغواء کر لیا تھا جس کے بعد ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھ روز تک ظلم و ستم جاری رکھے اور بالآخر انہیں شہید کر دیا ۔
واضح رہے کہ شہید مہدی شاہ کو بائیس اگست کے روز راستے سے اس وقت اغوا کر لیا گیا تھا جب وہ اپنے کام سے فراغت کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔
قابل ذکر ہے یہ بات کہ جنوبی پنجاب میں کالعد م دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکت جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے اشتہاری دہشت گرد ملک اسحاق کی جیل سے رہائی کے بعد اسٹرکچر کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے تا کہ جنوبی پنجاب میں شیعیان حیدر کرار علیہ السلام اور اہل سنت عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا یا جائے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ طویل عرصہ سے شیعہ اور بریلوی حضرات کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور سینکڑوں شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button