پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان:ناصبی دہشت گردوںکی فائرنگ،شیعہ کانسٹیبل شہید

shahed sohail abbas dikhanڈیرہ اسماعیل خان میں ہفتہ کے روز کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردو ں کے ناصبی وہابی درندوں نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر ایک شیعہ کانسٹیبل کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں قائم چوکی پر تعینات فرائض کی ادائیگی میں مصروف شیعہ پولیس کانسٹیبل سہیل عباس کو ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوںنے کہ جن کا تعلق کالعدم دہشتگرد گروہوں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے نے شیعہ پولیس اہلکار شہید سہیل عباس کو اس وقت گولیوںکا نشانہ بنایا جب وہ ڈسٹرکٹ اسپتال کے اندر قائم پولیس چوکی پر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف عمل تھا ،شہید کے سر اور سینہ میں گولیاں لگی ہیں ۔
واضح رہے کہ جائے وقوعہ پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ناصبی وہابی درندے اسپتال کے اندر داخل ہو کر شیعہ پولیس اہلکار سہیل عباس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر چلے گئے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی اور کسی قسم کی جوابی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
ڈیرہ اسماعیل خان گذشتہ کئی برس سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بناہوا ہے جہاں آئے روز شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت نہ صرف خاموش تماشائی ہے بلکہ کالعدم دہشت گرد گروہون کے سرغنہ افراد کی سرپرستی میں مصروف عمل بھی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button