پاکستان

کراچی:اے این پی کے دہشت گردوں کی فائرنگ ،آغا جعفر شہید

shiitenews shia killed hussکراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ گلشن اقبال میں عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوںنے شیعہ نوجوان آغا جعفر کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔شیعت      نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں طالبان حمایتی دہشت گرد تنظیم عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ستاءیس سالہ شیعہ نوجوان آغا جعفر ولد حیدر شاہ کو شہید کر دیا۔

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نماءندے کو بتایا ہے کہ شیعہ نوجوان آغا جعفر کو دہشت گرد تنظیم عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوں نے پکڑ کر اپنے دفتر میں محصور کرلیا جس کے بعد علاقہ معززین نے عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر میں جا کر بات چیت کر کے شیعہ نوجوان کو رہا کروانے کی کوشش کی جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوں نے شیعہ نوجوان آغا جعفر کی آنکھ میں گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔

شہید آغا جعفر کی شہادت کے بعد شیعیان حیدر کرار میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ،،دوسری جانب ملت جعفریہ کی تنظیموں جعفریہ الاءنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،اور آءی ایس او پاکستان کے رہنماءوں نے شیعہ نوجوان کی شہادت پر عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوں کی شدید مذمت کرتے ہوءے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جاءے اور قرار واقعی سزا دی جاءے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button