پاکستان

سنی تحریک کے مرکزی راہنما علامہ حیدر علوی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات

Haider_Alvi_Mulaqatسنی تحریک کے مرکزی راہنما علامہ حیدر علوی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا اصغر عسکری اور مولانا فخر علوی بھی موجود تھے۔ دونوں راہنمائوں نے موجودہ ملکی صورت حال اور اہم قومی و مذہبی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا اور سرزمین وطن پر بڑھتی ہوئی بیرونی جارحیت ، ٹارگٹ کلنگ ، خود کش حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے قومی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے سنی تحریک کے راہنما کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم ے پلیٹ فارم سے 24 جولائی کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں استقلال پاکستان کنونشن منعقد کیا جا رہا ہے جس میں تمام بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی بھر پور نمائندگی ہو گی اور انشاء اللہ یہ عظیم الشان اجتماع پاکستانی عوام کے اتحاد و خوت کا آئینہ دار ثابت ہو گا، کنونشن کے اختتام پر حمایت مظلومین ریلی نکالی جائے گی اور پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا اہم ترین ضطہ پارا چنار گزشتہ پانچ برسوں سے دہشت گردوں ے محاصرے میں ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان حمایت مظلومین ریلی کے اختتام پر ،محصورین پارا چنار کی امداد کے اشیائے خوردونوش ، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ہمراہ امدادی امن کاروان بھی روانہ کرے گی ۔ انہوں نے علامہ حیدر علوی کو استقلال پاکستان کنونشن وحمایت مظلومین ریلی میں شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت اس اہم ترین پروگرام میں بھر پور شمولیت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button