پاکستان

باراچنار:گذشتہ دو ہفتوں سے اپر کرم کی بجلی مکمل طور پر غائب

shiitenews_parachinarکرم ایجنسی (نمائندہ خصوصی )۔گذشتہ دو ہفتوں سے اپر کرم کی بجلی مکمل طور پر غائب،
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے امور ذندگی کا پہیہ روکنے کے علاوہ ٹیوب ویل بھی بند اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے۔ نہ جانے یہ طالبان کے خلاف کیسا فوجی آپریشن ہے کہ جن طالبان نے لوئر کرم کے مقام پر دو ہفتے پہلےاپر کرم کی بجلی منقطع کی ہے، نہ ان کے خلاف کوئی کاروائی ہو اور نہ ہی اب تک بجلی بحال ہو سکی۔عوامی و سماجی حلقوں کا سوال۔
شیعت نیوز کے مطابق اگر ایک طرف ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گذشتہ پانچ سالوں سے بند ہونے کی وجہ سے عوام اشیائے خوردونوش و ادویات کی قلت سمیت شدید مسائل سے دوچار ہیں۔ تو دوسری طرف گذشتہ دو ہفتوں سے اپر کرم کی بجلی مکمل طور پر غائب ہونے سے پاراچنار سمیت مضافاتی علاقوں کا مکمل بلیک آؤٹ جاری ہے۔ دو ہفتے گزرنے کے باوجود بھی پاراچنار اور اس کے مضافات اپر کرم کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے امور ذندگی کا پہیہ روکنے کے علاوہ ٹیوب ویل بھی بند اور علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے۔ پاراچنار کے عوامی و سماجی حلقوں کے نمائندوں نے ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ نہ جانے یہ طالبان کے خلاف کیسا فوجی آپریشن ہے کہ جن طالبان نے لوئر کرم کے مقام پر دو ہفتے پہلے اپر کرم کی بجلی منقطع کی ہے، نہ ان کے خلاف کوئی کاروائی ہو ئی ہے اور نہ ہی اب تک بجلی بحال ہو سکی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوئر کرم میں طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں کو مسلسل بجلی مہیا ہے لیکن اپر کرم میں طالبان مخالف قبائل کی بجلی منقطع ہے،یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاراچنار کے ساتھ یہ ظلم عظیم بند کیا جائے، ایسا نہ ہو کہ عوام تنگ آمد بہ جنگ آمد پر پجبور ہو جائے اور پھر ساری ذمہ داری حکومت و انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button