پاکستان

کراچی:ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شیعہ شہید

martyrکراچی کے علاقے لیاری میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ محمد عباس کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے علاقے لیاری میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی یذید صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شیعہ محمد عباس کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گردوں نے محمد عباس ولد احمد عباس کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ کسی کام سے جا رہے تھے ،شہید کے جسم اور سر میں متعدد گولیاں لگنے کی وجہ سے موقع پر شہادت ہو گئی ۔
واضح رہے کہ شہید محمد عباس امام بارگاہ ابو الفضل العباس پی آئی بی کالونی کے ٹرسٹی تھے ،شہید کے جسد خاکی کو تجہیز و تکفین کے لئے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی پہنچا دیا گیا ہے جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button