پاکستان

عید بعثت ، پاکستان میں جشن کا سماں

shiitenews_memon_masjidآج پاکستان بھر  سمیت ساری دنیا میں عید بعثت کی خوشیان منائي جارہی ہیں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبعوث برسالت ہونے کی خوشی میں پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور دیہی علاقوں میں گذشتہ رات ہی سے جشن منائے جا رہے ہیں۔ لوگوں نے سڑکوں اور گلی کوچوں میں چراغاں کیا ہے اور آپس میں مٹھائياں تقسیم کر رہے ہیں۔ ہرعمارت پر چراغاں کیا گيا ہے۔ مسجدوں اور مقدس مقامات کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گيا ہے۔
کراچی سمیت دیگربڑے شہروں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی مناسبت سے علماء اورکرام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں شعرا اور خطبا رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی آل پاک صلوات اللہ علیھم کےفضائل بیان کر رہے ہیں۔
اسی طرح عراق،ایران،شام،لبنان اور دنیا کے دیگر ممالک  میں بھی مقدس مقامات پر لاکھوں زائرین کی بھیڑ ہے جو اس عید سعید کے موقع پر زیارت کے فیض سے سرفراز ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button